بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب بنے گا گوادر دنیا کا مصروف ترین اور ترقی یافتہ شہر،چین نے شاندار منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )چین گوادر پورٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقیاتی کام پر بھی 500ملین ڈالر سے زیادہ رقوم خرچ کر رہا ہے ، اس فنڈ کے ذریعے علاقے میں سکول ، کالج اور ہسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں جہاں چینی ڈاکٹر اپنی خدمات فراہم کریں گے ،250بستروں کا ایک ہسپتال بھی تعمیر ہورہا ہے جس پر 100ملین کی لاگت آئے گی ، پانی کی فراہمی کیلئے 130ملین ڈالر جبکہ ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ کالج کی تعمیر کیلئے

10ملین ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہم چین کی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں جسے گوادر کے لوگوں کے طرز زندگی میں تبدیلی آئے گی اور وہ بہتر ہو جائیں گے ، اس علاقے میں ہر قسم کے بنیادی ڈھانچے کی شدید کمی تھی ، سمندر کے کنارے گوادر ایک چھوٹا سا گاؤں ہے لیکن اب وہ دنیا کا مصروف ترین شہر بننے جارہا ہے جہاں تیل اورگیس کی ترسیل کیلئے پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں ،گوادرجس تیزی سے ترقی کررہا ہے ، اس سے بھارت کو سخت پریشانی لاحق ہو گئی ہے،گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایک ہوائی اڈا بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ چین پاکستان تعلقات کے بارے میں اینڈریو سمال کی شائع ہونیوالی تازہ ترین کتاب میں گوادر کی ترقی پر خاص روشنی ڈالی گئی ہے ۔کہا گیا ہے کہ بیجنگ اور پاکستان گوادر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تاج میں مستقبل کے ہیرے کے طورپر دیکھ رہے ہیں ، سی پیک شاہراہ ریشم کا ایک بڑا منصوبہ ہے ،سی پیک کے تحت گوادر دنیا کا تجارتی مرکز بن جائے گا اور 2018ء تک اس کا تجارتی حجم 1.2ملین ٹن تک پہنچ جائے گا جبکہ 2022ء تک پاکستانی حکام کے مطابق تجارتی حجم 13ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…