منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک صدر چھا گئے ،مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر ایسا دھماکہ خیزاعلان کہ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ کا القدس کے بارے میں فیصلہ دیگر ممالک کو پابند نہیں کر سکے گا۔اپنے دورہ یونان سے واپسی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں صدر اردگان نے کہا کہ 13 دسمبر بروز بدھ استنبول میں متوقع اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں اس پہلو پر غور کیا جائے گا کہ القدس کے بارے میں کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ القدس کے بارے میں ہم عالمی رہنماوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ یونان کے صدر پروکوپیس اور وزیر اعظم الیکسس چپراس کے ساتھ مذاکرات میں بھی ترکی یورپی یونین مہاجرین سمجھوتے اور مسئلہ قبرص پر غور کیا گیا۔دورہ مغربی تھریس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے لوزان سمجھوتے میں شامل اقلیتوں کے حقوق کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہمارا مطمع نظر یونان کے ساتھ اپنے تعلقات میں واضح اور مخلصانہ شکل میں مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ہمسایہ ممالک ہیں ۔جھگڑا کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا لہذا باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفتیں ہمارے لئے باعث مسرت ہیں۔اپنے دورہ یونان سے قبل ایک یونانی ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں صدر ایردوان نے کہا تھاکہ لوزان صرف ترکی اور یونان کے درمیان ہی طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے لہذا اگر ضروری سمجھا جائے تو اس کی تجدید ہو سکتی ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہم پارلیمنٹوں میں آئین تک کو تبدیل کر لیتے ہیں لیکن یہ موضوع ذرا ہٹ دھرمی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہم نیکسی بھی ملک کی زمین پر آنکھ نہیں لگائی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…