منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی میں نماز پڑھنے والوں کیلئے ایسی سہولت فراہم کہ زائرین کی بڑی مشکل حل ہوگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما پر سلام پیش کرنے کے مقام تک جانے والی گزرگاہ کو تیار کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں مسجد نبوی میں رش کے دوران زائرین آسانی کے ساتھ نمازیوں کے لیے تنگی کے

بغیر سلام پیش کرنے کے لیے حاضر ہو سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت مملکت کی قیادت کی جانب سے اْن ہدایات کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد زائرین کے مسجد نبوی میں حاضر ہونے اور سلام پیش کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔اس مرتبہ نمازِ جمعہ کی امامت ریاض الجنہ میں محرابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کی گئی۔ شیخ عبداللہ البعیجان نے محراب نبوی سے نماز جمعہ میں امامت کی۔اس اقدام نے زائرین کے دلوں میں ایک

خاص نوعیت کی کیفیت پیدا کر دی۔ انہوں نے مسجد نبوی میں حاضری دینے والوں کے لیے گراں قدر خدمات پیش کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، مملکت کے ولی عہد اور مدینہ منورہ کے گورنر کے لیے عند اللہ ماجور اور عظیم ثواب کے مستحق ہونے کی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…