کیلیفورنیا(آئی این پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو لگے 4روزگزرگئے جس کے باعث کیلیفورنیا کے ایک لاکھ سے زائد شہری بے گھر جبکہ اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو لگے 4روزگزرگئے۔تیز ہواں اور خشک موسم کے باعث کی آگ شدید سے شدید تر ہونے لگی ہے،جسے بجھانے میں بھی
مشکلات کا سامنا ہے۔آتشزدگی کے باعث کیلیفورنیا کے ایک لاکھ سےزائد شہری بے گھر جبکہ اب تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وینچورا کاوئنٹی میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سان ڈیاگو کائنٹی میں بھی کئی گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔امدادی حکام کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں ،اب تک 2لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کیمطابق آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔