ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے کنسرٹ کے انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی گلوکارہ ہبا توازی نے سعودی دارالحکومت میں بدھ کو کنگ فہد کلچرل سینٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس کنسرٹ میں لبنانی گلوکارہ اپنی پرفارمنس کے دوران سعودی خواتین کے جوش و خروش سے بہت خوش ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنے ایک گانے کے اختتام پر میں نے گرل پاور کا نعرہ لگایا ٗ مجھے اس بات سے
اعزاز محسوس ہورہا تھا کہ میں پہلی خاتون گلوکارہ ہوں ٗ جسے پبلک کنسرٹ میں گانے کا موقع ملا ٗاس شو کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے اور وہاں آنے والے پرستاروںکے مطابق کنسرٹ کا انتظام زبردست تھا اور ہمیں ہبا کی پرفارمنس پسند آئی۔خواتین کی بڑی تعداد نے اس کنسرٹ میں شرکت کی جبکہ مردوں کو بھی شرکت کی اجازت تھی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کافی سخت نظام نافذ ہے مگر یہ کنسرٹ سعودی ولی عہد کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔