جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

چین پر قدرت بھی مہربان، چین میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت، چین سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں کون سے نمبر پر آ گیا؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین پر قدرت بھی مہربان ہے، چین میں سونے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ذخائر کیے صرف ایک حصے کی مالیت کا تخمینہ 16ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، دنیا اتنے بڑے سونے کے ذخائر دریافت ہونے پر ورطہ حیرت میں مبتلا ہے، چین سونے ذخائر رکھنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونے کے یہ ذخائر یہ ذخائر بحیرہ مشرقی چین میں دریافت ہوئے ہیں۔چین پر قدرت کچھ ایسی مہربان ہوئی ہے کہ اس کے سمندر کی تہہ میں ہزاروں ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔ صرف ایک حصے کی مالیت 16 ارب ڈالر یعنی تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ لائی زو شہر کے قریب سمندر کی تہہ میں 15سو ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ کچھ ہی عرصہ قبل 2ہزار ٹن سونے کے ذخائر بھی دریافت ہوچکے ہیں۔ منصوبے کے روح رواں یانگ جن جین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں اس سے پہلے تقریباً 800 میٹر کی گہرائی سے سونا نکال رہی تھیں لیکن یہ ذخائر تقریباً 2ہزار میٹر کی گہرائی پر واقع ہیں لہٰذا انہیں نکلالنے کے لئے نئی ڈرلنگ ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوگی۔ گزشتہ جولائی میں چین نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران اس کے سونے کے ذخائر میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق چین دنیا میں سونے کے ذخائر رکھنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا تھا۔نئی دریافت کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار کیا ہونگے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…