مانی شنکر میری سپاری دینے کے لیے پاکستان گیاتھا، پاکستان میں کس سے ملاقاتیں کیں؟ بھارتی وزیراعظم کے الزامات

9  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے معطل رہنما مانی شنکر آئر پر الزام عائد کیاہے کہ وہ میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گئے تھے تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گجرات کے ضلع کے ایک چھوٹے قصبے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مانی شنکر آئر نے پاکستان کے دورے کے دوران میری سپاری دی تھی تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا

جاسکے۔میرے وزیراعظم بننے کے بعد یہ شخص پاکستان گیا اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مانی شنکر کو یہ بات کرتے سنا جاسکتا ہے کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔دو روز قبل کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کو ایک نیچ قسم کا آدمی قرار دیا تھا ۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کانگریس نے مانی شنکرکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔مودی نے کہاکہ کانگریس پارٹی اٹکانا،لٹکانا اور بٹکانا پر یقین رکھتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…