مکہ مکرمہ (آئی این پی)سعودی عرب سے موصولہ اطلاع کے مطابق مسجد نبوی شریف میں جماعت، جمعہ ، عیدین اور تراوایح کے نمازوں کی امامت پرانے محراب میں ہوگی۔ اعلی حکام نے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہے۔اعلامیہ کے مطابق مسجد نبوی شریف میں سلام پیش
کرنے والوں کو بھیڑ سے بچانے اور نمازیوں کی سلامتی اور سہولت کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام نمازوں کی امامت ریاض الجنہ میں واقع پرانے محراب میں ہوگی۔ اس کے باعث سلام پیش کرنے والا حصہ نمازیوں سے خالی ہوگا تاکہ نمازوں کے بعد سلام پیش کرنے والوں کو سہولت ہو۔