پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حضرت عیسیٰؑ کی 500سال پرانی دنیا کی نادر اور مہنگی ترین پینٹنگ کےخریدارکوئی اور نہیں بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نکلے،کتنے کروڑ ڈالر میں خریدا، امریکی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ کی نادر پینٹنگ کے اصل خریدار سعودی شہزادہ سلمان ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ‘ سلاوتور مندی کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر

میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔وال سٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پینٹنگ خریدنے کے لیے اپنے جاننے والے کی مدد حاصل کی تھی گذشتہ روز جعمرات کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کے خریدار کے طور پر ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے شاہی منصوبے کے تحت کئی شہزادوں اور حکومتی وزرا کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائی کیعوض لوٹی ہوئی دولت لوٹانے کو کہا تھا۔تصفیلات کے مطابق کرسٹیز میں ہونے والی نیلام میں جمع کرائی گئے کاغذات کے مطابق خریدار کا نام شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام درج تھا لیکن امریکی خفیہ حکام کی رپورٹس کے مطابق اصل خریدار سعودی ولی عہد ہیں۔فرانس کے لوور میوزیم کی ابو ظہبی میں حال ہی میں کھلنے والی شاخ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ یہ پینٹنگ ابو ظہبی کے لوو میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔سلاوتور مندی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کے خالق لیونارڈو ڈا ونچی کی وفات 1519 میں ہوئی تھی اور اب ان کی بنائی ہوئی 20 سے بھی کم پینٹنگز وجود میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…