ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے ڈی کیٹیگری کی ٹریول ایجنسیوں کو سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے سیاحتی، تعلیمی اور طبی بنیادوں پر ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی کمیشن برائے سیاحت وقومی ورثہ نے پہلی ٹریول ایجنسی کو ویزا جاری کرنے کا لائسنس
دے دیا ہے۔سیاحت کمیشن کے مکہ میں ڈائریکٹر محمد عبداللہ الامری کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کے قیام سے قبل سیاحت اور سفر کے شعبوں کو شدید مشکلات در پیش تھیں۔ شہزادہ سلطان بن سلمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے۔