جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلمان طالبات کو دیکھ کر خوشی جبکہ ہندو طالبات کو دیکھ کرشرمندگی ہوتی ہے!بھارتی ریاستی دارالحکومت کے کالج میں بڑی پابندی لگادی گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اورپٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگادی گئی جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی ٗڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔کالج کی پرنسپل ششی شرما نے ایک بیان میں کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع

کرتے ہوئے کہا کہ طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی۔کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہٰذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ شرمندگی ہوتی ہے۔فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ’’ماڈرن کالج نہیں ہے‘‘ششی شرما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں موبائل فون پر پابندی ہوگی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…