اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست راجھستان میں ایک مسلمان نوجوان کے ساتھ ہندو انتہا پسندوں کا افسوسناک سلوک، تفصیلات کے مطابق ایک مسلمان نوجوان نے راجھستان کے ضلع راجسمند میں ایک ہندو لڑکی سے شادی کی جس کی وجہ سے اسے زندہ جلا دیا گیا، اسے پر لرزہ خیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا، اس افسوس ناک واقعہ نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اس سلسلے
میں ایک بھارتی پولیس آفیسر سنجیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں نے ایک ایسی ویڈیو دیکھی تھی جس میں داعش کے دہشت گرد ایک شخص کا سر قلم کر رہے ہیں، آج میں نے ایک مسلمان شخص کی ویڈیو دیکھی ہے جسے ایک ہندو دہشت گرد نے حملہ کرنے کے بعد زندہ جلا دیا، سیاسی اور سماجی سطح پر اس کی مذمت نہ ہونا حیران کن ہے، افسوس ہے، بھارت ہم نے تمہیں نیچا دکھا دیا‘‘۔ سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں مقتول کوکدال مارتے ہوئے اور پھر آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس قاتل نے اپنے ایک دوست کو مبینہ طور پر ساتھ ملایا جس نے یہ ساری ویڈیو بنائی، مقتول کی آہ و بکا ویڈیو میں واضح طور پر سنی جا سکتی ہے لیکن اس کی تمام تر آہ و زاری کا اس شخص پر کوئی اثر نہ ہوا بلکہ اسے زندہ ہی آگ لگا دی گئی۔ اس مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے ہندو لڑکیوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ مسلمان مردوں سے شادی نہ کریں، اس انتہا پسند ہندو نے مقتول افرازل کو بلایا اور پھر اسے کیمرے کے سامنے حملہ کرکے ہلاک کر دیا، ریاست راجھستان کی حکومت نے جمعرات کو سپیشل تحقیقاتی ٹیم بھی بنا دی ہے جو قتل کی وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ راجھستان کے ہوم منسٹر گلاب چند کا کہناہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ جیسے اس نے ایک شخص کو مارا اور پھر اس کی ویڈیو بھی بناتا رہا، اس قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کا نام افرازل ہے اور وہ مغربی بنگال کے علاقہ مالدہ سے یہاں آیا تھا اور مزدوری کرتا تھا مگر ہندو لڑکی سے شادی کرنے کی وجہ سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
I’ve seen a video of ISIS terrorists beheading a man. Today I saw a video of a Muslim man being hacked and then burnt to death in the name of Love Jihad by a Hindutva terrorist in Rajasthan. The lack of popular and political outrage is appalling. Sorry, India, we’ve let you down!
— Sanjiv Bhatt (IPS) (@sanjivbhatt) December 7, 2017