بیجنگ(این این آئی)چین نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دیئے جانے کے امریکی فیصلے پر امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر کے فیصلے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے، 1967 میں سرحدوں کے تعین کے مطابق آزاد ،خودمختارفلسطینی
ریاست اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی دارالحکومت بنائے جانے کی ہمیشہ حمایت کی ہےلہٰذا تنازع کے تمام فریقین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تفرقات کو ختم کرکے امن واستحکام کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی دفترنے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے امریکی فیصلے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔مقبوضہ بیت المقد س کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔فریقین خطے کے امن ،سکون کوذہن میں رکھیں،چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن ، فلسطینیوں کے جائز حقوق، 1967 میں سرحدوں کے تعین کے مطابق آزاد ،خودمختارفلسطینی ریاست اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی دارالحکومت بنائے جانے کی ہمیشہ حمایت کی ہے لہٰذا تنازع کے تمام فریقین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تفرقات کو ختم کرکے امن واستحکام کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔