پیانگ یانگ(این این آئی) شمالی کوریا نے امریکا سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اب ہم پر جنگ فرض ہوچکی ہے صرف اس کی تاریخ طے ہونا باقی ہے ، امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز
ایک بیا ن میں وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔امریکا نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی جوہری قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔