برسلز(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن مساعی کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئےایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ
ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن عمل آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا عمل آگے بڑھانے کا موقع موجود ہے۔ صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن وامان کے قیام کے لیے ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو اس باب میں کوششیں کررہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمدکو یقینی بنایاجائیگا، انہوں نےمزید کہا کہ امریکی شہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق اہم سفارتی عملے کواحکامات جاری کردیے ہیں اور کہا کہ امریکی حساس اداروں کوسخت سیکیورٹی پلان مرتب کرنیکی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلہ کو چھ ماہ کے دوران یقینی بنایا جائے گا