اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی وزیراعظم پرخود کش حملے کی کوشش کا منصوبہ بے نقاب،تھریسامے کو کیسے قتل کیا جانا تھا،جانئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کوخودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کوگزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈزپولیس اورایم آئی فائیونے ناکام بنایا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پردوحملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے

والے 20 سالہ زکریا رحمان اورجنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آورتھریسامے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیزمواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ بر طانوی وزیر اعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں جنہیں ناکام بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…