صنعا(آئی این پی ) یمن میں معزول صدر علی عبداللہ الصالح کی ہلاکت کے بعد انکے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 200 قیدیوں سمیت 300سے زائد افراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ یمنی صدر عبد
ربو منصور ہادی نے کہاہے کہ علی عبداللہ کے قتل کے بعد تمام جماعتوں کو حوثیوں کے خلاف متحدہ ہونا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثیوں باغیوں کے درمیان لڑائی میںعلی عبداللہ صالح جاں بحق ہو گئے۔معزول صدر علی عبداللہ الصالح کو جھڑپوں میں مارنے کے بعد حوثی باغیوں نے اپنی جیلوں میں قید دوسو سے زائد قیدیوں کو قتل کردیا۔یمن میں معزول صدر علی عبداللہ الصالح کی ہلاکت کے بعد انکے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان مزید جھڑپوں میں100سے زائد افراد جا ں بحق ہو گئے ۔یمن کے آئینی صدر عبد ربو منصور ہادی نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا معزول صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرنا جرم ہے۔ تمام جماعتوں کو متحد ہوکر دشمن حوثی باغیوں کے خلاف لڑنا ہوگا۔عبد ربو نے کہا الصالح کا قتل بہت بڑا جرم ہے اور حوثیوں کو اس کا جواب دینا ہوگا۔اس سے پہلے حوثیوں کے رہنما عبدالماک حوثی نے کہاکہ علی عبداللہ صالح کا قتل تاریخی کامیابی ہے۔حوثیوں سے اتحاد توڑنے پر علی عبداللہ الصالح موت کے حقدار تھے۔