منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی مشیر تجارت وسرمایہ کاری کوزنانہ فیشن شومیں شرکت بھاری پڑ گئی،شاہ سلمان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو منصب سے سبکدوش کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر غسان کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزر جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

سعودی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر غسان سلیمان کو ماضی میں مختلف کمپنیوں کی نگران کونسلوں کے چیئرمین کے عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ غسان احمد السلیمان گروپ کے بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ فرنیچر ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی، فنشر بحرین کیپیٹل بنک اور سعودی عرب کیپیٹل بنک، میرینا قطوف ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین رہے ہیں۔ان کمپنیوں کے علاوہ بھی ڈاکٹر غسان السلیمان کئی تجارتی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ جدہ ایوان صنعت وتجارت کے رکن، جدہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں کے لیے قائم کردہ کونسل کے انچارج، مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور جدہ میں عالمی اقتصادی فورم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سعودی عرب۔ ملائیشیا اور سعودی عرب ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور عالمی تحفیظ القران بورڈ کے ممبر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر غسان کی سبکدوشی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو میں ڈاکٹر غسان کی شرکت کی وڈیو شیئر کی تھی جس پر سعودیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر غسان نے ٹویٹر پر فیشن کی مذمت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…