جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سمندری طوفان ’’اوکھی‘‘نے بھارت میں تباہی مچادی، متعدد ہلاک،طوفان کے اثرات پاکستان میں کب نظر آئینگے،محکمہ موسمیات کی خوفناک پیش گوئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این) سمندری طوفان ’’اوکھی‘‘نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے باعث ریاست تامل ناڈو میں 6 اور کیرالہ میں 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 90 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے جنگی جہازوں کو جنوب مشرقی سمندر میں تعینات کردیا گیا۔طوفان کے باعث

130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور زیادہ ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ کر لوگوں اور گاڑیوں پر گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔طوفان اور تیز سمندری ہواؤں کے باعث چنائے میں اسکول بند کردیئے گئے جبکہ کوچی میں مقیم سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحل سے دور رہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔اوکھی طوفان نے سری لنکا کا بھی رخ کیا، جس کے باعث سری لنکا میں 7ہلاکتیں ہوئیں۔دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ‘اوکھی’ کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کل بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جب کہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…