اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے قبل گرفتار کئے گئے شہزاد متعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا ہے،تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنی رہائی کے لئے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔شہزادہ متعب کے علاوہ تین اور افراد کی سعودی حکومت سے رہائی کی شرائط طے پا گئی ہیں ۔یاد رہے کہ شہزادہ متعب ان200اہم سیاسی اور کاروباری شخصیات میں سے ایک ہیں جنہیں
چار نومبر کو گرفتا رکیا گیا تھا۔64سالہ متعب سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل ہی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔دریں اثنا سعودی حکام نے بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد اب شہزادیوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادیوں کو شہزادوں والے ہوٹل کے بجائے کسی دوسرے ہوٹل میں رکھا جارہا ہے ۔سابق شاہ عبداللہ بعد عبدالعزیز کے فرانس میں پناہ لینے والے صاحبزادے کے علام تمام صاحبزادوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان کی صاحبزادیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن سعود کے مرحوم صاحبزادے سلطان بن عبدالعزیز کی تمام صاحبزادیوں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے ۔گرفتارشہزادوں کی بیماری کی صورت میں باہر جانے کی روک تھام کیلئے ان کے ہوٹل کی نچلی منزل کو ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے ۔ہوٹل کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو بدل دیا گیا ہے اور سخت ترین حفاظتی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔