واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے شمالی کوریا کی قیادت کو خبردار کیا کہ اگر جنگ کی تو ملک کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائیگا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم اگر اس نے موجودہ اشتعال انگیز اقدامات جاری رکھے اور جنگ کی فضا پیدا کی تو ہم بھی کوئی غلطی نہیں کرینگے
اور پیانگ یانگ کو مکمل طور پر تباہ کردینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ چین سے بھی یہ مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی روک دے کیونکہ اس کا یہ اقدام شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام سے دستبرداری کیلئے ایک بڑا دباؤ ہوگا تاہم ابھی بیجنگ تک اس سلسلے میں گریز کررہا ہے انہوں نے کہا اکہ پیانگ یانگ کیخلاف طاقت کے استعمال سمیت تمام آپشنز میز پر موجود ہیں ۔