اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 7افرادکے سرقلم ،ان 7 لوگوں کا تعلق کن ممالک سے تھا،جانئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں مختلف جرائم کی پاداش میں 7افرادکے سرقلم کردئیے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہروں ابھاء اورتبوک میں قتل ،چوری اورمنشیات سمگل کرنے کے الزامات میں جرائم ثابت ہونے پرسات افرادکے سرقلم کرئیے گئے۔ سزاپانے والوں میں سے 6 کاتعلق گھرپردھاوا بولنے والے یمنی گروہ اورایک منشیات سمگل کرنے والے کاتعلق سعوی عرب سے تھا۔یمنیوں کو جنوبی

سعودی عرب کے صوبہ عسیرمیں مختلف واقعات میں گھروں پردھاوابولنے کے دوران 3 افرادکوقتل کرنے اورمقتولین کے گھروں سے نقدی اورقیمتی اشیاء چرانے کے الزامات ثابت ہونے پرابھاء میں سزادی گئی جبکہ ایک شخص کوبیرون ملک سے سعودی عرب ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پرتبوک میں سزادی گئی۔سال 2017 ء میں ابتک 130 افرادکوسزائے موت دی جاچکی ہے۔گزشتہ سال یہ تعداد 154 تھی۔سلطنت سعودی عرب میں بعض سنگین جرائم کے ارتکاب پرسزائے موت دی جاسکتی ہے جن میں ہم جنس پرستی،بدکاری،کفر،جادوٹونا اورجنسی بے راہ روی شامل ہیں تاہم سزائے موت دئیے جانے کی بڑی وجوہات میں دہشت گردی کے سنگین جرائم،منشیات فروشی، اغواء،مسلح ڈکیتی،جنسی زیادتی اورقتل شامل ہیں۔سرقلم کرنے کی سزاعام طورپرعوامی اجتماعات میں دی جاتی ہے۔اسلامی فقہ کی روشنی میں ایک مجرم سزا سے بچ سکتاہے اگراسے مقتولین کے اہل خانہ معاف کردیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…