جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے،ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا، جبکہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ،ادھرانڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشیں مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی،
انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے، ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا، جبکہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ،حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے تحت 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،ادھرانڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشیں مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔