منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شمال کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،پورا امریکہ نشانے پر آگیا میزائل نے950کلو میٹر کا راستہ کتنے منٹ میں طے کیا، دنیا حیران

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیا نگ یا نگ (آن لائن)شمالی کوریا نے ایسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ‘ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو امریکا میں کہیں بھی نشانہ بناسکتا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر میزائل تجربے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نے 53 منٹ کی پرواز میں 950 کلو میٹر

سفر کیا اور اس کی سطح زمین سے بلندی 4 ہزار 475 کلو میٹر رہی جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی بلندی سے 10 گنا زیادہ ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ذمہ دار جوہر ملک ہے جس نے جوہری ہتھیار امریکا کی جوہری دھمکیوں اور بلیک میل کرنے کی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے حق حاکمیت اور ملکی سالمیت قائم کرنے کے لئے بنائے۔دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لئے خطرے کا باعث نہیں بنے گا۔امریکی سیکرٹری دفاع جیم میٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل بنانے کی صلاحیت اور مسلسل میزائل تجربات دنیا کو دھمکانے کی کوشش ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…