ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خاندان کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے فرار ہونیوالی لڑکی کو خاندان کے افراد نے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظفرنگر(این این آئی) بھارتی ریاست اترپردیش میں خاندان کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کرنے کے لیے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کو اپنے ہی خاندان کے افراد نے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔حیران کن بات یہ ہے کہ لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے افراد میں ان کا والد، بھائی اوردوچچا شامل ہیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع مظفر نگر کے چھوٹے سے گاؤں دھنیدا میں پیش آیا ۔ریپ کا نشانہ بنانے والے والد اور بھائی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر کشال پل سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے الہ آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ اپنے ہی خاندان کے مردوں نے انہیں ریپ کرنے کے بعد دھمکایا اورانہیں گھر تک ہی محدود کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے کے لیے گھر سے فرار ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ریپ کیسز کی شرح کئی ممالک سے زیادہ ہے، صرف 2015 میں ہی بھارت میں ریپ کے 34ہزار سے زائد واقعات رپورٹ درج کیے گئے تھے، جبکہ درج نہ ہوپانے والے واقعات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔بھارتی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق 2015 میں ریپ کے 34 ہزار 651 کیسز ریکارڈ کیے گئے، تاہم زیادتی کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ اصل اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور کئی کیسز بدنامی کے ڈر کی وجہ سے ریکارڈ نہیں ہوتے۔اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں ریاست مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زیادتی کے 4 ہزار 500 کے لگ بھگ کیسز رجسٹر ہوئے جو کسی بھی بھارتی ریاست میں ریپ کے رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…