ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ،بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ،معروف امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں ایک معتبر تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے امکانات نہیں ہیں۔اٹلانٹک کونسل نے نئی دہلی، اسلام آباد اور بیجنگ میں کئی سیمینار منعقد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان اجلاس میں شرکت کرنے والے جنوبی ایشیا کے حالات کے ماہرین ذرائع ابلاغ اور پالیسی کانفرنسز کے دوران ایٹمی جنگ کے ابھرتے ہوئے خدشات کے

حوالے سے مثبت دکھائی دیئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد مہری رہنے کے باوجود تینوں ممالک بین الاقوامی نظام کے اسٹیک ہولڈرز ہیں جبکہ تینوں ہی کثیر جہتی ادارے اور معاشی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کانفرنسز میں شریک ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت اقوامِ عالم کی صورتحال جنگ عظیم اول یا پہلے ایٹمی دور سے پہلے کی صورتحال سے بہت مختلف ہے۔اسی تناظر میں ماہرین کا ماننا ہے کہ ایٹمی جنگ کے خطرے کا ابہام حقائق کی بنیاد پر پورا نہیں اترتا یا کم از کم اس وقت تو بالکل نہیں جب ان حقائق کو ان کے اصل تناظر میں دیکھا جائے۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ خطے کے استحکام کو بڑے اور جدید ایٹمی ہتھیاروں سے خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن ان ہتھیاروں کی نگرانی پر مامور اداروں کا مستحکم رہنا انتہائی ضروری ہے۔تاہم ماہرین نے چین اور بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحانہ قوم پرستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس کی وجہ سے تصور کی جانے والی تباہ کن لڑائی کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ جنوبی ایشیا میں ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعات کی وجہ سے تعلقات گشیدہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ٹیکٹکل جوہری ہتھیار بنا لیے ہیں تاہم اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ پاکستان کے پاس یہ ہتھیار تیار حالت میں ہیں۔ تاہم اس رپورٹ میں ایک مثبت پہلو اجاگر کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں بہتری لانے کے لیے مزید جوہری ٹیسٹ نہیں کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…