اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

بل گیٹس سے بڑا اعزاز چھن گیا، دنیا کا امیر ترین ارب پتی شخص اب کون،جانئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن (آن لائن)آمیزون کے بانی جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالرز اثاثے رکھنے والے واحد فرد بھی بن گئے۔آمیزون کے بانی نے 100,000,000,000 ڈالرز (10518500000000 پاکستانی روپے)کا مالک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق انہیں یہ اعزاز بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں ہونے والی خریداری سے حاصل ہوا جس کی وجہ

سے ان کی کمپنی آمیزون کے حصص کی قیمت بڑھی اور جیف بیزوز 12 ہندسوں پر مشتمل اثاثے رکھنے والے فرد کا سنگ میل عبور کرگئے۔ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کوئی فرد سو ارب ڈالرز کا مالک بنا ہو، 1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے، اب اٹھارہ سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔53 سالہ جیف بیزوز کے اثاثوں میں رواں سال کے دوران 34.9 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے بعد دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ ہیں، جو اس سال اب تک 25.4 ارب ڈالرز کما چکے ہیں۔جیف بیزوز نے گزشتہ ماہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تب سے وہ اپنی سبقت کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔مگر بل گیٹس کے برعکس جو اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیف بیزوز نے فلاحی کاموں کے لیے بہت کم اثاثے خرچ کیے ہیں۔بل گیٹس اگر اپنے اربوں ڈالرز کے حصص اور نقد رقم فلاحی کاموں کے خرچ نہ کرتے تو ان کے اثاثے اس وقت 150 ڈالرز سے زیادہ ہوتے۔تاہم آمیزون کے بانی نے رواں سال جون میں فلاحی مقاصد کے لیے اپنا سرمایہ صرف کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر لوگوں سے تجاویز طلب کی تھیں۔ویسے ان کی دولت کا ایک اندازہ اس طرح بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر وہ اپنی دولت ٹوئیٹ پر جواب دینے والوں میں تقسیم کردیں تو ہر ایک کے حصے میں بیس لاکھ ڈالرز سے کچھ زیادہ آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…