جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلمان مکمل طورپرانسان نہیں ہیں، سویڈن کے سیاستدان کی مسلمانوں کیخلاف دشنام طرازی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(آن لائن)مسلمان مکمل طورپرانسان نہیں ہیں،سویڈن کے سیاستدان کی مسلمانوں کیخلاف دشنام طرازی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سویڈن کے سیاستدان کے اس بیان نے ہنگامہ برپاکردیاہے جس میں اس نے دعویٰ کیاہے کہ مسلمان مکمل طورپرانسان نہیں ہیں۔اینٹی امگریشن سویڈن ڈیموکریٹس کے مارٹن سٹریڈنے اپنی پارٹی ایس ڈی نیشنل کانگریس کے وفاداران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ کلمات کہے۔پارٹی کے دیگرممبران نے سٹریڈکے

اس بیان کے بعد اُن سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے جنہیں پارٹی سے خارج کیاجاسکتاہے۔متعددمقامی ذرائع کے مطابق سٹریڈ نے اپنی ہتک آمیزتقریرمیں یہ بتایاکہ انسانیت کے 1 سے لیکر100تک درجات ہیں جن میں مسلمانوں کورکھ سکتے ہیں اورمسلمان 100 فیصدانسان نہیں ہیں۔اس میزان پرتمام مسلمان کہیں نہ کہیںآئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں جس دوران وہ 100 فیصدمسلمان ہیں۔تقریرکے دوران انہیں کئی لوگوں نے تضحیک کانشانہ بھی بنایا۔ان پریہ الزام عائدکیاکہ وہ مسلمانوں کواسلام سے آزادکرانے کے درپے ہیں۔سٹریڈکی اس ہتک آمیز تقریر کوسویڈش براڈکاسٹرایس وی ٹی نے ریکارڈکرکے آن لائن نشرکیاجس کامقصدیہ تھا کہ عام لوگوں کوسویڈن کے ڈیموکریٹس کامکروہ،نسل پرست اوردہشت گردچہرہ دِکھایاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…