جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں میں نئی پابندی عائد،تمام ممالک کے سفارتخانوں کو اپنے شہریوں کو منع کرنے کی ہدایت

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مملکت میں تمام سفارت خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حرمین شریفین کی حدود میں تصویر کشی سے باز رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزارت خارجہ نے سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مملکت آنے والے معتمرین اور عازمین حج

کو اس بات سے آگاہ کر دیا جائے کہ وہ حرمین میں اپنے موبائل یا کیمروں سے سیلفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انڈونیشی وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام عمرہ ٹور آپریٹرز کو سرکلر جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے زیر انتظام آنے والے معتمرین وعازمین کو اس بارے میں آگاہ کر دیں کہ کسی بھی صورت میں حرمین میں تصویر کشی نہ کی جائے۔درایں اثناء مقامی ذرائع کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین اور حجاج حرمین شریفین میں اپنا زیادہ وقت تصویر کشی میں ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی اور دوسروں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔یہ لوگ حرمین شریفین میں تصویریں بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے معتمرین اور حجاج کرام جو اپنے موبائل فون، کیمرے یا وڈیو کیمروں کے ذریعے حرمین شریفین کے اندر یا باہر تصاویر بنائیں گے ان کے کیمرے اور موبائل ضبط بھی کئے جا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی معتمر یا حاجی حرمین شریفین میں تصویر کشی نہ کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…