بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اہم اسلامی ملک میں مسجد پردہشت گردوں کاحملہ، 235 افراد جاں بحق ٗ متعدد زخمی 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ٗزخمیو ں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ٗ حملے میں بظاہر سکیورٹی فورسز کے حامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا

جو اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دہشت گردوں نے صحرائے سینا کے علاقے الروادہ میں واقع مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور بم پھینکے جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ بم دھماکوں کے بعد امدادی اداروں نے لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد پر بم حملے کے بعد مسلح افراد نے گولیاں بھی چلائیں۔حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 130 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے مصری میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ العریش کے قریب بیر العباد نامی قصبے میں جمعے کے نماز کے دوران ہوا۔جاں بحق والوں میں عورتیں، بچے اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔واقعہ کے بعد مصری حکومت نے اس حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے سکیورٹی حکام سے ملاقات کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ بظاہر داعش سے منسلک مقامی شدت پسند تنظیم نے کیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…