پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پر انحصار ختم، افغانستان ہاتھ سے نکل گیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی غیر ملکی سالانہ تجارت 10ارب ڈالرز ہے، جس میں اس وقت پاکستان کا حصہ صرف 12 فیصد ہے جو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قریب ہے جبکہ چند سال پہلے تک پاکستان کا افغان تجارت میں حصہ 50فیصد تک تھا ، اس وقت افغان تجارت کا کل حجم 5 ارب ڈالر تھا جس میں پاکستان کا حصہ ڈھائی ارب ڈالر تھا ، پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کیوں اور کن وجوہات کی بنا پر افغانستان کے ساتھ اپنی تجارت کھو رہا ہے ۔

دوسری طرف ایران کی چند سال پہلے تک افغانستان کو تجارت صرف 17 کروڑ ڈالر تھی جو اب بڑھ کر ڈھائی ارب ڈالر سے بھی زائد ہے ۔ افغان سفارتخانے کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پورا کرنا ہوگی ، اس کے علاوہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی ، افغان تاجر پاکستان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے مایوس ہیں کیونکہ پاکستان کی طرف سے بعض اوقات افغانستان کے ساتھ بارڈر اچانک بند کردیا جاتا ہے جس سے مختلف اشیا خاص طور پر پھل اور سبزیاں گل سڑ جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ بیورو کریٹک مشکلات ، راستے کی رکاوٹوں اور چیکنگ کے مراحل کی وجہ سے افغان تجارتی مال کراچی پورٹ سے افغانستان تک پہنچنے میں ایک ایک ماہ اور اس سے بھی زائد وقت لگ جاتا ہے ، اس سے منگوائے گئے سامان کی مانگ اور ضرورت کم ہوجاتی ہے اور تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ چاہ بہار کی بندرگاہ سے افغانستان کی تجارت بڑھ رہی ہے ، پاکستان کو توجہ دینا ہوگی کہ وہ افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے تاکہ پاکستان افغان تجارت میں اپنا حصہ بڑھا سکے ، اس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے کیونکہ پاکستان کے راستے افغانستان سامان لانے میں زیادہ آسانی ہے ، دوسری جانب بھارت بھی پاکستان کی طرف سے پیدا کردہ خلا پر کرتے ہوئے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل میں جن باتوں اور معاملات پر اتفاق کیا گیا تھا اگر ان پر عملدرآمد ہوجائے تو معاملات بہت حد تک بہتر ہوجائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…