نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں صدارتی محل عام لوگوں کے لیے کھول دیاگیا،اب لوگ ہفتے میں 4دن راشٹرپتی بھون(ایوان صدارت) گھوم سکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے 50روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک وہاں گھوم سکتا ہے تاہم سرکاری تعطیلات میں بند رہے گا۔
راشٹرپتی بھون گھومنے کیلئے لوگوں کو پہلے راشٹرپتی سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا اور انہیں داخل ہوتے وقت شناختی کارڈ کا فوٹوبھی دینا ہوگا۔ 8سال سے کم عمر کے بچوں کا ٹکٹ نہیں ہوگا۔ راشٹرپتی بھون میں داخل ہوتے وقت غیر ملکی شہری کو پاسپورٹ دکھانا ہوگا