سوچی(این این آئی)سوڈانی صدر عمر البیشر نے کہا ہے کہ امریکا سے لاحق خطرات کی وجہ سے انہیں اپنے ملک کے تحفظ کی خاطر روس کی مدد کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے شام میں روسی فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ماسکو حکومت کے ساتھ عسکری تعاون کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر پوٹن نے اس افریقی ملک کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔