پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی اسلام دشمنی، 3 علماء کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔ ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج

کرادیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ علما کی حملہ آوروں سے سر ڈھانپنے کے معاملے پر بحث ہوئی جس کے بعد انہوں نے علما پر لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور ٹرین سے اتر گئے۔ایس پی جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…