بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نوجوانوں کو ائیرہوسٹس کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا، پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے ملزمان کو خاتون کی ایسی شرط پوری کرنا پڑ گئی کہ ساری زندگی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد، بھارت ( آن لائن ) بھارتی ایئرہوسٹس نے بدسلوکی کرنے والے مسافرسے پاؤں پکڑ کر معافی منگوالی۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست حیدر آباد کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں انڈیگو ایئرلائن کی

فضائی میزبان کے ساتھ 2 مسافروں کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایئرہوسٹس نے پولیس کو نشے میں دھت مسافروں کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت کی جس پر پولیس نے ملزمان کو پکڑلیا اور انہیں ایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی لے جایا گیا۔ راستے میں ملزمان نے ایئرہوسٹس سے معافی مانگتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرانے کی منت سماجت کی تاہم ابتدائی طورپر خاتون نے ملزمان کے معذرت خوانہ رویّے کو نظرانداز کردیا۔پولیس روم میں ایک ملزم نے مذکورہ ایئرہوسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور اپنے کیے پر شرمندگی اور پشیمانی کا اظہار کیا تاہم خاتون نے اسے غیر مشروط طور پر معاف نہ کیا اور سب کے سامنے جھک کرپاؤں پکڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس پر ملزم نے سر جھکا کر خاتون کے پاؤں پکڑے اور معافی طلب کی۔ پاؤں پکڑنے پر ایئرہوسٹس نے ملزمان کو معاف کردیا۔پولیس نے بھارت اور کلیان نامی ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور انہیں انتباہ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…