کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی ساختہ جدید آلات طالبان کے ہاتھ لگنے کا انکشاف ہوا ہے ،ادھردوسری جانب کابل میں روس کے سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی کوئی جدید اسلحہ طالبان کو فراہم نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ فرح میں افغان فورسز کے ہاتھوں لگنے والے ان روسی ساختہ آلات کی تفصیلات بتاتے ہوئے افغان پارلیمنٹ کے ممبر اور سابق سپیکر میر وائس افغان نے بتایا کہ ان میں رات کے اندھیرے میں استعمال ہونے والی جدید عینکیں، دوربین ، جدید رائفل اور بناکولرز
شامل ہیں جو بظاہر روس میں بنائے گئے ہیں۔ لیکن وہ کہتے ہیں کہ محض میڈ ان روس کا لیبل روس پر الزام لگانے کے لئے کافی نہیں ہے اور اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ طالبان کو یہ اسلحہ اصل میں کس نے فراہم کیا ہے کیونکہ بقول ان کے اسلحہ بنانے والے اور سپلائی کرنے والے ہمیشہ ایک نہیں ہوتے، اس لئے تحقیقات میں ایران اور پاکستان کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ادھردوسری جانب کابل میں روس کے سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی کوئی جدید اسلحہ طالبان کو فراہم نہیں کیا۔