اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کو دنیا جہاں دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کے متبادل پر دیکھ رہی ہے وہیں اب امریکیوں کی بھی ٹانگیں کانپنے لگ گئ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ایسا میزائل بنا لیا ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل ایسا میزائل جس کی زد میں پوری دنیا ہو کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے۔ چینی میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41ہے جو ہائپر سانک بیلسٹک راکٹ
ہے جو 12ہزار کلومیٹر دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس میزائل کی اہم بات یہ ہے کہ یہ میزائل ایک ساتھ دس ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو مختلف ٹارگٹ کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی دفاعی ماہرین نے ڈونگ فینگ کے آٹھ کامیاب تجربات کر لئے ہیں اور اب یہ چینی فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے چینی فوج کے زیر استعمال دیکھا جا سکے گا۔