کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے ایک بڑے علاقے پر طالبان کے کنٹرول کے حوالے سے ایک امریکی جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان کو شکست دینے کی کوششوں میں افغان دستوں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل جان نکلسن نے انسداد دہشت گردی کے اعداد و شمار پر مشتمل ایک دستاویز کے حوالے
سے بتایا کہ افغانستان کے اسی فیصد علاقے پر قبضہ اس سولہ سالہ پرانے تنازعے کا ایک اہم موڑ ہے، ہمارے خیال میں دشمن کو پیچھے دھکیلنے کا یہ بہترین موقع ہے۔امریکی سربراہی میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران طالبان سے آزاد کرائے جانے والے زیادہ تر علاقے غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد دوبارہ اس شدت پسند تنظیم کے زیر اثر چلے گئے ہیں۔