اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد سعودی عرب کے اہم شہروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ محکمہ خارجہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں، یہ حملے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے
اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں اور بلاضرورت سعودی عرب جانے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے درالحکومت ریاض پر گزشتہ ہفتے یمنی حوثی باغیوں نے میزائل داغے تھے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا تھا ۔ سعودی عرب نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ایران حوثی باغیوں کوہتھیار اور سپورٹ فراہم کر رہا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔