ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ینبع کے تمام علاقوں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جبکہ مکہ القراء کی جدہ سمیت دیگر شہروں میں واقع برانچوں کو بھی بند کردیاگیا ہے ،،یونیورسٹی آف طائف سمیت متعدد تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،ان علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے،
جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے ، محکمہ موسمیات نے مزید دو دن بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ،جاری کئے گئے احکامات کے مطابق مکہ مکرمہ ، جدہ، خلیص ، طائف اور ربیغ کے سکولز اور یونیورسٹیز کو شدید بارشوں کے باعث بند کیاگیا ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور جدہ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا اور لوگ گھروں تک محصور ہو گئے ہیں،بارشوں کے بعد پیداہونیوالی تشویشناک صورتحال کے بعد ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور شہریوں کو انتباہ جاری کیاگیا ہے۔