جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پانچ سال تک طالبان کی قید میں رہنے والی امریکی خاتون نے دوران قید تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگا دیئے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

پیرس (این این آئی)پانچ سال تک طالبان کی قید میں رہنے والی امریکی خاتون نے دوران قید تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگاتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی جانب سے ان کے چھوٹے بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔31 سالہ کیٹلن کولمن نے انٹرویو کے دوران بتایا

کہ کسی بھی بچے کیلئے ایسی صورت حال ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری نگرانی پر مامور افراد ہم پر تشدد کرتے تھے اور بعض اوقات ہمارے 4 سالہ بچے کو ڈنڈے سے مارتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ مار کر زمین پر پھینک دیا جاتا تھا اور اپنے بچوں اور شوہر کی حفاظت میں ایک مرتبہ میرے گالوں کی ہڈی اور تین انگلیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خاندان کو ہمارے سر قلم کیے جانے کا خوف رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں لوگوں کو مرنے کا ہی خوف ہوتا ہے اور انہیں بھی پتہ تھا کہ ایسا ہی کچھ ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور اسی خوف کو ختم کرنے کیلئے ہم نے ایسا کھیل بنایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے جب کینیڈین جوڑا طالبان کی قید سے آزاد ہونے کے بعد کینیڈا پہنچا تھا تو جوشوا بوئلے نے اغواکاروں پر ان کے نومولود بچے کے قتل اور ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے کمرے میں آئے اور میرے شوہر کو گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے اور ہماری نگرانی پر مامور ایک شخص نے مجھے جان سے مارنے کا کہتے ہوئے زمین پر پھینک کر مارنا شروع کردیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہاں دو آدمی تھے اور تیسرا دروازے پر تھا، انہوں نے مجھ سے جنسی زیادتی کے بعد میرے کپڑے بھی واپس نہیں لوٹائے تھے۔خیال رہے کہ کیٹلن اور ان کے شوہر کو افغانستان سے حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغواء کیا گیا تھا تاہم کینیڈین جوڑے کے اغوا کیے جانے

کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔یاد رہے کہ کیٹلن نے طالبان کی قید میں 3 بچوں کو بھی جنم دیا اور بعد ازاں اس جوڑے کو پاکستانی حکام کی جانب سے آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا منتقل ہوکر اپنی زندگی کی دوبارہ شروعات کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…