ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک منفرد واقعے میں سری لنکا کے ایک مصنف Anuk Ardupragasamنے اپنی انعامی رقم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Anuk Ardupragasam نے جنہوں نے ہفتے کو ڈھاکہ میں جنوبی ایشیا ئی ڈی ایس سی ایوارڈ برائے ادب جیتا، اعلان کیا کہ وہ انعامی رقم کشمیر میں لوگوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کو کریں گے۔ ڈی ایس سی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ادبی ایوارڈ ہے جو ہرسال کسی بھی نسل یاقوم کے مصنف کو جنوبی
ایشیا کی ثقافت، سیاست ، تاریخ یا لوگوں کے بارے میں لکھنے پر دیا جاتا ہے۔ ہفتے کو ڈھاکہ میں ایوارڈ وصول کرتے ہی مصنف نے کہا کہ وہ انعامی رقم کا ایک تہائی حصہ روہنگیا مسلمانوں ، شمال مشرقی سری لنکا کے لوگوں اور کشمیریوں کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو عطیہ کریں گے۔ Ardupragasamنے یہ ایوارڈ سری لنکا کی فوج اور تامل ٹائیگرز کے درمیان جنگی محاذ پر پھنسے ہوئے ایک نوجوان کی دل کو چھو لینے والی کہانی پر مبنی کتاب The Story of a Brief Marriage پر حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ میں 25ہزار ڈالر نقد رقم دی جاتی ہے۔