بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن آپریشن کا انچارج کون تھا اور وہ آج کس حال میں ہے ؟ سی آئی ا ے نے اس کے ساتھ کیا کیا ؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سی آئی اے نے اپنے بعض نئے عہدیداروں کا تعین کیا ہے، نئے عہدیداروں میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن کے انچارج کا نا م مائیکل ڈی انڈریا تھا جس کا کوڈ نام آیت اللہ مائیک تھا ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے ایرانی امور کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آیت اللہ مائیک القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ پاکستان اور یمن میں القاعدہ کے خلاف ہونے والے متعدد آپریشنز میں ’سی آئی اے‘ کی طرف سے اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن کی کی کمان کر چکے ہیں۔ ڈی انڈریا کی ایرانی امور کے انچارج کے عہدے پر تعیناتی کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں سیاسی حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔اخبار نے امریکی عہدیداروں کے بیانات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مائیکل ڈی انڈریا‘ کی ایرانی امور کے نگران کے عہدے پر تعیناتی غیر معمولی فیصلہ ہے۔ اب ایران میں سی آئی اے کے تمام آپریشنز کی نگرانی وہی کریں گے۔اخباری رپورٹ کے مطابق ڈی انڈریا کو 2006 میں ’سی آئی اے‘ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بیرون ملک آپریشنل کارروائیوں کے انچارج عماد مغنیہ کو 12 فروری 2008ء کو دمشق میں کار بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی بھی انڈریا نے کی تھی۔ اس کارروائی میں ’سی آئی اے‘ اور اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…