لندن(نیوزڈیسک)عسکریت پسند جماعت داعش کے جنگجو نوکیا 105موبائل فون کا استعمال بڑی تعداد میں کرتے ہیں۔گزشتہ ماہ سی اے آر کانفلیکٹ آرمیمنٹ ریسرچ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق کسی بم کو ٹرگر کرنے کیلئے نوکیا 105موبائل فون داعش کے دہشت گردوں کا پسندیدہ موبائل فون ہے۔
سی اے آر کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائزے کے مطابق دس ایسے موبائل فونز کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جو داعش کے جنگجو سب سیزیادہ استعمال کرتے ہیں۔ان دس قسم کے موبائل فونز میں نوکیا 105سب سیزیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔سی اے آر کے مطابق اس کی بڑی وجہ نوکیا 105کی سپر پائیدار طویل بیٹری لائف ،اور سستا ہونا ہے۔انکا کہنا ہے کہ بغیر کسی ایپلی کیشن اور کیمرے کے یہ فون عراق کے دہشت گردوں کا پسندیدہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد کسی بھی حملے میں دو فون استعمال کرتے ہیں۔ایک بم بنانے کے عمل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا خود کش حملہ آور کے ساتھ رابطے اور دھماکے کیلئے سنگل بھیجنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس فون کے استعمال کی ایک اور بڑی وجہ اس کا طاقتور وائیبریشن سسٹم بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے بڑی تعداد میں نوکیا105کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔وہ اس فون کو کسی بھی طرح سے حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے اس کیلئے انھیں بڑی تعداد میں انھیں خریدنا پڑے یا چوری کرنا پڑے۔ واضح رہے نوکیا105کی قیمت 30ڈالر سے بھی کم ہے۔