جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیٹو نے فوجی مشقوں کے دوران ترکی کے بانی قائد مصطفی کمال اتاترک کی دشمن کے طور پر تصویر لگادی ، ترکی کا غم و غصے کا اظہار ،مشقوں سے علیحدہ ہوگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترکی نے ترک سیاسی رہنمائوں کی ناروے میں فوجی مشقوں کے دوران بانی قائد مصطفی کمال اتاترک کی دشمن کے طور پر تصویر لگا کر بے عزتی پر غم وغصے کااظہار کردیا اوراحتجاج کرتے ہوئے نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدہ ہو گیا ۔ہفتہ کو غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق

ایک فوجی مشق میں دشمن کی تصویر اصل میں ترکی کے بانی قائد مصطفی کمال اتاترک کی تھی۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سوشل میڈیا پر ترک صدر طیب رجب اردوگان کے نام سے ایک جعلی اکائونٹ سے نیٹو مخالف پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں۔ان واقعات کے ردِعمل میں ترکی نے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔نیٹو میں ترکی کی دوسری بڑی فوج ہے اور ترکی دولتِ اسلامیہ کے خلاف اتحاد اور افغانستان میں نیٹو مشن دونوں کا حصہ ہے۔ناروے کے وزیرِ دفاع نے اس واقعے کے بعد معافی مانگی ہے اور انھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری ایک انفرادی شخص پر ڈالی۔ترک براڈ کاسٹر این ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث وہ ایک شخص ترک نژاد ناورے کا فوجی ہے۔ناروے کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ناورے کا فوجی ایک ٹھیکیدار تھا جسے ان مشقوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ادھر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جنز سٹولٹنبرگ نے بھی اس حوالے سے معافی مانگی ہے اور ترکی کو نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ قرار دیا۔ترکی کی عسکری اور سٹراٹیجک اہمیت کے باوجود شام، ایران اور عراق کے ساتھ متصل سرحدوں کی وجہ سے ترکی کے مغربی ممالک کے ساتھ گذشتہ چند سالوں سے تعلقات میں تنا رہا ہے۔صدر اردوغان نے سرِعام آسٹریا، جرمنی، اور ہالینڈ کے ساتھ سفارتی لڑائی لڑی ہے جب انھوں نے ترکی کے شہریوں

کی سیاسی ریلیوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ادھر ترکی نے روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششیں کی ہیں اور شام میں فضائی کارروائیاں میں دونوں ممالک نے تعاون بھی کیا ہے۔ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت بھی تاخیر اور دیگر مشکلات کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…