منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کردی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہے کیونکہ دونوں ملک کا مشترکہ مفاد ایران کو روکنے سے وابستہ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لیفٹینٹ جنرل گیڈی ائزنکوٹ

نے پہلی مرتبہ عربی زبان کے ایک آئن لائن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا لبنان میں موجود حزب اللہ تنظیم پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسرائیل فوج کے سربراہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوا ہے تو انھوں نے کہا کہ ہم یہ معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دونوں ملکوں کے بہت سے مشترکہ مفاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کی ایران پر دباؤ بڑھانے کے انتخابی وعدے پر کامیابی نے مشرق وسطی میں نئی سیاسی صف بندی اور اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہونے والے اس انٹرویو میں جنرل ائزنکوٹ نے کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ایک مفصل دفاعی منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے اور وہ معتدل عرب ریاستوں کو دفاعی ماہرات اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کوئی جنگی کارروائی کرنے کا اسرائیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اسرائیل اپنے خلاف کسی خطرے کو برداشت نہیں کرئے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…