منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آلو سے سونا بنانے والی مشین ،بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے طویل عرصے سے اپنی غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز تقاریرا ور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کو کامیڈی باکس میں تبدیل کر رکھا ہے ، اب انہوں نے آلو سے سونا بنانے والی مشین کا شوشہ چھوڑ کر سوشل میڈیا کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں راہول گاندھی نے ایک تقریر کی ۔تقریر میں انہوں نے آئندہ انتخابات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے مختلف وعدوں پر اپنے خیالات

کے ذریعے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی مشین لگاوں گا، اِس سائیڈ سے آلو گھسے گا، اْس سائیڈ سے سونا نکلے گا۔صارفین نے تقریباً آدھے گھنٹے کی تقریر میں سے 20 سیکنڈ کے اس مزاح سے بھرپور کلپ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا۔کلپ شیئر ہوتے ہی ٹوئٹر کامیڈی باکس بن گیا۔ایک صارف نے لکھاکہ دوستو اگلے مہینے میری بہن کی شادی ہے، جہیز میں بہت سارا سونا دینا ہے، آج ہی ہم بہت سارے آلو لے آئے ہیں۔ایک صارف نے لکھاکہ آج میں نے ناشتے میں آلو کا پراٹھا کھایا، اب سونا بننے کا انتظار کر رہا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…