ریل وقت سے 20سیکنڈ پہلے کیوں چلائی جاپان کی کمپنی نے قوم سے معافی مانگ لی

16  ‬‮نومبر‬‮  2017

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کی ایک ریل کمپنی نے اپنی ایک ٹرین کے 20 سیکنڈ جلدی روانہ ہونے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو اور سکوبہ شہر کے درمیان چلنے والی سکوبہ

ایکسپریس لائن کی مینجمنٹ نے اس واقعے کے حوالے سے کسی بھی مشکل کے لیے معافی مانگی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرین کو 9.44.40 (نو بج کر 44 منٹ اور 40 سیکنڈ) پر روانہ ہونا تھا مگر ٹرین 9.44.20 پر روانہ ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے معافی کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ غلطی اس لیے ہوئی کیونکہ کمپنی کے عملے نے ٹائم ٹیبل کو صحیح سے چیک نہیں کیا۔عملے نے درست طریقے سے روانگی کا وقت نہیں دیکھا اور ٹرین کو روانہ کر دیا۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی صارف نے جلدی روانگی پر شکایت نہیں کی۔سکوبہ ایکسپریس لائن ٹوکیو کے مشرقی علاقے اقیہابراہ سے سکوبہ 45 منٹ میں لے کر جاتی ہے۔جاپان کا ریلوے نظام دنیا کے بہترین ریلوے نظاموں میں سے ایک ہے اور یہاں کسی ٹرین کے متعین وقت کے علاوہ روانہ ہونا انتہائی نایاب ہے۔جاپان میں ٹوکیو سے شہر کوبے جانے والی ٹرین ٹوکائیڈو لائن دنیا کی مصروف ترین ٹرین لائن میں سے ایک ہے اور وہ سالانہ 15 کروڑ مسافروں کو لے کر جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…