جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

امیر کویت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کس نام سے پکارتے ہیں، جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے نئے سعودی بادشاہ کے طور پر ذمہ داریاں

سنبھال لیں گے ۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ بادشاہ بننے کے بعد اسرائیلی فوج کی مدد سے ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپ حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھیڑ دیں گے ، اگر اس منصوبے پر عملدر آمد ممکن نہ ہوا تو وہ شام میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ لڑیں گے۔علاوہ ازیں جس طریقے سے محمد بن سلمان نے یمن میں جنگ چھیڑی اور اسلامی ممالک کی افواج کا اتحاد قائم کیا اس سے وہ ایک طرف تو پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ سعودی عرب کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ جس طریقے سے محمد بن سلمان نے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اس سے ان کی اپنے ملک کے اندر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے انقلابی اقدامات کی بدولت امیر کویت شیخ صباح الحمد الجابر الصباح انہیں ” الثور الھائج“ یعنی غصے میں بپھرا بیل قرار دیتے ہیں۔خیال رہے کہ امیر کویت کی جانب سے سعودی ولی عہد کو اس نام سے صرف نجی محافل میں ہی پکارا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…