جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکہ میں مسلمانوں کے بُرے دن شروع، وہ ہوگیاجس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن  (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جنوبی ایشیائی باشندوں پر ہونے والے متعصبانہ حملوں میں 58 فیصد جبکہ مسلمانوں پر ہونے والے پْرتشدد واقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن

(ایف بی آئی) کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں ساؤتھ ایشین امریکن لیڈنگ ٹوگیدر (سالٹ) نامی گروپ نے خبردار کیا تھا کہ امریکی کمیونیٹیز میں عدم تشدد تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں 33 لاکھ سے زائد مسلمان جبکہ 43 لاکھ سے زائد ایشیائی باشندے قیام پذیر ہیں ایشیائی باشندوں کو امریکا کا سب سے بڑا نسلی گروہ سمجھا جاتا ہے۔ایف بی آئی کی جانب سے جاری جرائم کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد سے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں 19 فیصد جبکہ ہندو اور سکھوں پر ہونے والے متعصبانہ حملوں میں 10 اور 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کو نفرت انگیز واقعات میں تاریخی قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تشدد کا عنصر ورلڈ ٹریڈ سینٹر واقعے کے بعد بہت بڑھ گیا۔سالٹ کے سابق ڈائریکٹرسْمن راگہونتھن کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے جاری اعداد و شمار ہمارے لوگوں پر ہونے والے حملوں کی حقیقت بیان کررہے ہیں۔حالیہ امریکی انتخابات کے بعد سالٹ کی جانب سے 205 صفحات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مسلم، سکھ، ہندو اور عربی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں ایک سال کے دوران 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…